'بھارت کیخلاف اہم میچ کے دوران بابر اعظم کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں'

02:19 PM, 30 Oct, 2021

نیا دور
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے انسٹاگرام پر شیئر ایک پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انڈیا کیخلاف میچ کے دوران بابر اعظم کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں۔

اعظم صدیقی نے لکھا کہ سچ قوم کو معلوم ہونا چاہیے، پاکستانی ٹیم کی تینوں توحات پر ہمارے گھر پر بڑا امتحان تھا۔ تاہم آپ جیت سب کو مبارک ہو۔

بابر اعظم کے والد نے کہا کہ پاک بھارت میچ والے دن بابر اعظم کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں اور اُن کا آپریشن ہواتھا، بابر شدید پریشانی مبتلا تھے، اسی شدید ذہنی کرب میں انہوں نے نیوزی لینڈ اور افغانستان کیخلاف بھی میچ کھیلے۔



انہوں نے کہا کہ بابر کی والدہ کی طبیعت کو دیکھتے ہوئے ان کا اسٹیڈیم میں آنا بنتا نہیں تھا لیکن وہ اس لیے آئے تاکہ بابر کمزور نہ پڑ جائے، کرم ہے پروردگار کا،اب بابر کی والدہ ٹھیک ہیں۔ انہوں نے اپیل بھی کی کہ خدارا اپنے قومی ہیروز کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ نہ بنایا کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آئی سی سی  مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلے بھارت ،نیوزی لینڈ اور پھر افغانستان کو شکست سے دوچار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس دن انڈیا سے میچ تھا، اُس دن بابر کی والدہ شدید نہگداشت میں تھیں، اُن کا آپریشن ہوا تھا۔ بابر شدید پریشانی میں یہ تینوں میچ کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ میرا یہاں آنا نہیں بنتا تھا پر میں آیا کہ بابر کہیں کمزور نہ پڑ جائے۔ کرم ہے پروردگار کا کہ اب وہ ٹھیک ہیں۔ یہ بات پاکستانیوں کیساتھ شیئر کرنے کا مقصد ہے کہ خدارا اپنے قومی ہیروز کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ نہ بنایا کریں۔

 
مزیدخبریں