اعظم صدیقی نے لکھا کہ سچ قوم کو معلوم ہونا چاہیے، پاکستانی ٹیم کی تینوں توحات پر ہمارے گھر پر بڑا امتحان تھا۔ تاہم آپ جیت سب کو مبارک ہو۔
بابر اعظم کے والد نے کہا کہ پاک بھارت میچ والے دن بابر اعظم کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں اور اُن کا آپریشن ہواتھا، بابر شدید پریشانی مبتلا تھے، اسی شدید ذہنی کرب میں انہوں نے نیوزی لینڈ اور افغانستان کیخلاف بھی میچ کھیلے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ بابر کی والدہ کی طبیعت کو دیکھتے ہوئے ان کا اسٹیڈیم میں آنا بنتا نہیں تھا لیکن وہ اس لیے آئے تاکہ بابر کمزور نہ پڑ جائے، کرم ہے پروردگار کا،اب بابر کی والدہ ٹھیک ہیں۔ انہوں نے اپیل بھی کی کہ خدارا اپنے قومی ہیروز کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ نہ بنایا کریں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلے بھارت ،نیوزی لینڈ اور پھر افغانستان کو شکست سے دوچار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جس دن انڈیا سے میچ تھا، اُس دن بابر کی والدہ شدید نہگداشت میں تھیں، اُن کا آپریشن ہوا تھا۔ بابر شدید پریشانی میں یہ تینوں میچ کھیلا۔
انہوں نے کہا کہ میرا یہاں آنا نہیں بنتا تھا پر میں آیا کہ بابر کہیں کمزور نہ پڑ جائے۔ کرم ہے پروردگار کا کہ اب وہ ٹھیک ہیں۔ یہ بات پاکستانیوں کیساتھ شیئر کرنے کا مقصد ہے کہ خدارا اپنے قومی ہیروز کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ نہ بنایا کریں۔