ٹیم میں تبدیلیاں نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں کارکردگی کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے ورلڈ کپ کھیلنے والے سکواڈ سے محمد حسنین، اعظم خان اور خوشدل شاہ کو ڈراپ کر دیا ہے۔
Three changes made in Pakistan's @T20WorldCup squad! Haider Ali, Sarfaraz Ahmed and Fakhar Zaman included in the final 15.
More details: https://t.co/eZ9T7RGjfw#HarHaalMainCricket | #T20WorldCup pic.twitter.com/A9Z4MGsmE8
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 8, 2021
پی سی بی نے میڈیکل پینل سے مشورے کے بعد صہیب مقصود کو سکواڈ میں برقرار رکھا ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اب بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے ایک میچ میں صہیب مقصود کو کمر کی تکلیف شروع ہو گئی تھی۔ ڈاکٹروں نے انھیں آرام کا مشورہ دیتے ہوئے ان کا مکمل چیک اپ کیا، اب رپورٹ درست آنے کے بعد انھیں قومی ٹیم میں شامل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Chief Selector @MuhammadWasim77 talks about the changes in the Pakistan @T20WorldCup squad.
More details: https://t.co/7m089fxLdi#HarHaalMainCricket | #T20WorldCup pic.twitter.com/QNOKBGoRoe
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 8, 2021
خیال رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا پہلا میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ تیسرے میچ میں قومی ٹیم 29 اکتوبر کو افغانستان کے مدمقابل میدان میں اترے گی جس کے بعد 2 اور 7 نومبر کو کوالیفائر ٹیموں کے درمیان میچ کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے حتمی قومی ٹیم بارے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کا فیصلہ ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ فخر زمان اور حیدر علی کی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں کارکردگی دیکھتے ہوئے انھیں حتمی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ تینوں کھلاڑی ان فارم ہیں، ہمیں امید ہے کہ یہ اپنے ٹیلنٹ اور تجربے کو اس اہم ایونٹ میں استعمال کریں گے۔