ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: وارم اپ میچ میں پاکستان کی فتح، ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: وارم اپ میچ میں پاکستان کی فتح، ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ پاکستان کا دوسرا وارم اپ میچ 20 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوگا۔

وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے۔

https://twitter.com/TheRealPCB_Live/status/1450089224632512513?s=20

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمرون ہٹمیر 28، کرس گیل 20، کرن پولارڈ،23 اور لنڈل سمنز 18 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستانی گیند بازوں کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم نے صرف پندرہ اعشاریہ تین اوورز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کر لیا۔ کپتان بابر اعظم پچاس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فخر زمان 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، سرفراز احمد، محمد رضوان، شاداب خان، فخر زمان، عماد وسیم، آصف علی، محمد نواز، وسیم جونئیر، حارث رؤف، حسن علی، حیدر علی اور شاہین آفریدی شامل تھے۔