ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے شیڈول کا اعلان 

پاکستان ویمنز ٹیم اس وقت آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں تیسرے نمبر پر ہے۔ اس نے 18 میچوں میں 16 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم 12 میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان آٹھویں نمبر پر ہے جبکہ ویسٹ انڈیز چھٹے نمبر پر ہے۔

ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے شیڈول کا اعلان 

ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم  تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے 14 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔ یہ پاکستان کی آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ 25-2022  کی پاکستان میں آخری سیریز ہوگی۔

تین ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 25-2022کا حصہ ہیں ۔ یہ میچز 18، 21 اور 23 اپریل کو کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے سیریز کے بعد پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز اسی مقام پر کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی میچز 26، 28، 30 اپریل، 2 اور 3 مئی کو شیڈول ہیں۔

ون ڈے انٹرنیشنل میچ شام ساڑھے تین بجے شروع ہونگے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچ کا آغاز شام ساڑھے سات بجے ہوگا۔

پاکستان ویمنز ٹیم اس وقت آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں تیسرے نمبر پر ہے۔ اس نے 18 میچوں میں 16 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم 12 میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان آٹھویں نمبر پر ہے جبکہ ویسٹ انڈیز چھٹے نمبر پر ہے۔

ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کا  2021 کے بعد  دوسرا دورۂ پاکستان ہوگا۔  آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25 سیریز بھی چوتھی سیریز ہوگی جس کی میزبانی پاکستان کرکٹ بورڈ کررہا ہے۔

آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں پاکستان کی آخری سیریز اس سال مئی میں انگلینڈ کے دورے میں ہوگی۔

خواتین کرکٹ کی سربراہ تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ ہم  ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کا پاکستان میں پرتپاک استقبال کرتے ہیں۔ ہوم گراؤنڈ  پر چوتھی سیریز کی میزبانی خواتین کی کرکٹ کو فروغ دینے اور ہماری کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر نمایاں ہونے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پی سی بی کے عزم کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز صرف کرکٹ سے متعلق نہیں ہے بلکہ یہ کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے اور انہیں مضبوط بنانے کے بارے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواتین ٹیم کے لیے  آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کے امکانات پہلے سے کہیں زیادہ ہیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی موجودہ پوزیشن ہمارے عزم اور لگن کی عکاسی کرتی ہے اور ہمارا مقصد ہوم گراؤنڈ  پر ہونے والے تین چیمپئن شپ میچوں سے زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنا ہے۔اس سال کے آخر میں آئی سی سی خواتین کا T20 ورلڈ کپ بھی ہو رہا ہے۔ اس ایونٹ اور مختصر ترین فارمیٹ میں ٹیم کی حالیہ اچھی کارکردگی کی روشنی میں  ہم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل شیڈول کیے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے سلیکٹرز کو میگا ایونٹ کے لیے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے میں مدد ملے گی۔

سیریز کا شیڈول:

18 اپریل۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل۔ کراچی۔

21اپریل ۔ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل۔ کراچی۔

23اپریل ۔ تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل۔ کراچی۔

26اپریل ۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ کراچی

28اپریل ۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ کراچی۔

30اپریل ۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ کراچی۔

2مئی۔ چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ کراچی۔

3 مئی ۔ پانچواں  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔  کراچی۔