ورلڈ کپ وارم میچ، آسٹریلیا نے پاکستان کو  14 رنز سےشکست دیدی

آسٹریلیا کیخلاف میچ میں پاکستان کی اوپننگ جوڑی ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئی۔ فخر زمان 22 اور امام الحق 16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

ورلڈ کپ وارم میچ، آسٹریلیا نے پاکستان کو  14 رنز سےشکست دیدی

آئی سی سی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا نے بھی پاکستان کو شکست دے دی، کینگروز نے گرین شرٹس کو 14 رنز سے ہرایا۔

بھارتی شہر حیدرآباد کے راجیو گاندھی کرکٹ سٹیڈیم میں آسٹریلیانے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 352 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں قومی ٹیم 47.4 اوورز میں 337 رنز ہی بنا سکی۔پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

آسٹریلیا کیخلاف میچ میں پاکستان کی اوپننگ جوڑی ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئی۔ فخر زمان 22 اور امام الحق 16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ عبداللہ شفیق 12 اور شاداب خان 9 رنز ہی بناسکے۔

پاکستان کی 83 کے مجموعی اسکور پر چار وکٹیں گر گئی تھیں جس کے بعد افتخار احمد اور بابر اعظم نے ٹیم کو سہارا دیا۔

افتخار احمد 83 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ بابر اعظم 90 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ محمد نواز نے نصف سنچری سکور کی۔ اس کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی قابل ذکر رنز نہیں بناسکا۔

آسٹریلیا کے مارنس لیبوشگن نے 3، پیٹ کمنز اور مچل مارش نے 2،2 جبکہ گلین میکس ویل اور سئین ایبوٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں، آسٹریلوی ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے 83 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم وارنز 48 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ مچل مارش 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ 27، ایلکس کیری 11 جبکہ مارنس لیبوشین 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔

گلین میکسویل نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 77 جبکہ جوش انگلس نے 30 گیندوں پر 48 رنز کی اننگز کھیلی۔