وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے عاشورہ کو پر امن طریقے سے منانے پر قوم کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں یوم عاشور کے موقع پر امن و احترام ملحوظ خاطر رکھنے پر میں اپنی پوری قوم کا مشکور ہوں، تاہم بدقسمتی سے اس دوران ایسے فتنہ گر عناصر کی شر انگیزیاں میرے علم میں لائی گئیں جنہوں نے اس موقع پر فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شرپسندوں کے اس گروہ سے اب میں نہایت سختی سے نمٹوں گا۔
دوسری جانب پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے فرقہ ورانہ گفتگو نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کا لائسنس بھی معطل کر دیا ہے۔