Get Alerts

عمران خان کا عاشورہ کے موقع پر فرقہ واریت پھیلانے والے شرپسند عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان

عمران خان کا عاشورہ کے موقع پر فرقہ واریت پھیلانے والے شرپسند عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان
وزیراعظم عمران خان نے 10 محرم الحرام کے موقع پر فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے عاشورہ کو پر امن طریقے سے منانے پر قوم کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں یوم عاشور کے موقع پر امن و احترام ملحوظ خاطر رکھنے پر میں اپنی پوری قوم کا مشکور ہوں، تاہم بدقسمتی سے اس دوران ایسے فتنہ گر عناصر کی شر انگیزیاں میرے علم میں لائی گئیں جنہوں نے اس موقع پر فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شرپسندوں کے اس گروہ سے اب میں نہایت سختی سے نمٹوں گا۔

دوسری جانب پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے فرقہ ورانہ گفتگو نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کا لائسنس بھی معطل کر دیا ہے۔