عنبر شمسی کا پروگرام سوال ود عنبر ختم: پوری ٹیم سما ٹی وی سے مستعفی

01:06 PM, 31 Aug, 2020

نیا دور
معروف صحافی عنبر رحیم شمسی نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سما ٹی وی سے انہوں نے اور ان کی ٹیم نے استعفا دے دیا ہے۔ عنبر شمسی سما ٹی وی پر پروگرام سوال ود عنبر کی میزبان تھیں۔ انہوں نے تقریباً ایک سال نو ماہ یہ پروگرام کیا تھا۔

پروگرام کے پروڈیوسر اسد علی طور نے لکھا ہے کہ یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ سوال ود عنبر کا آخری پروگرام  4 اکتوبر کو ہوگا۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ انکی ٹیم نے چینل سے استعفا دیا ہے۔

https://twitter.com/AmberRShamsi/status/1300395845393813505

عنبر شمسی کو مسلسل سوشل میڈیا پر نازیبا کمنٹس اور ٹرولنگ کا سامنا رہتا تھا۔ جس حوالے سے خواتین اینکرز نے ایک پٹیشن بھی سائن کی تھی جس میں حکومتی سربراہی میں ہونے والی ٹرولنگ کے خلاف آواز بلند کی گئی تھی اور اس گروپ میں عنبر شمسی بھی شامل تھیں۔

https://twitter.com/AsadAToor/status/1300396195873992709

پروگرام کے پروڈیوسر اسد علی طور کورٹ رپورٹنگ کے حوالے سے معروف ہیں اور جسٹس فائز عیسیٰ کیس کے دوران نیا دور پر شائع ہونے والی  انکی رپورٹس نے بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل کی۔

پروگرام کے حوالے سما ٹی وی کے اعلیٰ سطحی ذرائع کا کہنا ہے کہ پروگرام پر انتظامیہ کی جانب سے دباؤ تھا اور اس بابت بھی غور کیا جا رپا تھا کہ اس کو ختم کر دیا جائے۔ اس سے قبل کہ چینل پروگرام ختم کرتا پروگرام کی ٹیم مستعفی ہو گئی۔
مزیدخبریں