معروف صحافی عنبر رحیم شمسی نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سما ٹی وی سے انہوں نے اور ان کی ٹیم نے استعفا دے دیا ہے۔ عنبر شمسی سما ٹی وی پر پروگرام سوال ود عنبر کی میزبان تھیں۔ انہوں نے تقریباً ایک سال نو ماہ یہ پروگرام کیا تھا۔
پروگرام کے پروڈیوسر اسد علی طور نے لکھا ہے کہ یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ سوال ود عنبر کا آخری پروگرام 4 اکتوبر کو ہوگا۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ انکی ٹیم نے چینل سے استعفا دیا ہے۔
https://twitter.com/AmberRShamsi/status/1300395845393813505
عنبر شمسی کو مسلسل سوشل میڈیا پر نازیبا کمنٹس اور ٹرولنگ کا سامنا رہتا تھا۔ جس حوالے سے خواتین اینکرز نے ایک پٹیشن بھی سائن کی تھی جس میں حکومتی سربراہی میں ہونے والی ٹرولنگ کے خلاف آواز بلند کی گئی تھی اور اس گروپ میں عنبر شمسی بھی شامل تھیں۔
https://twitter.com/AsadAToor/status/1300396195873992709
پروگرام کے پروڈیوسر اسد علی طور کورٹ رپورٹنگ کے حوالے سے معروف ہیں اور جسٹس فائز عیسیٰ کیس کے دوران نیا دور پر شائع ہونے والی انکی رپورٹس نے بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل کی۔
پروگرام کے حوالے سما ٹی وی کے اعلیٰ سطحی ذرائع کا کہنا ہے کہ پروگرام پر انتظامیہ کی جانب سے دباؤ تھا اور اس بابت بھی غور کیا جا رپا تھا کہ اس کو ختم کر دیا جائے۔ اس سے قبل کہ چینل پروگرام ختم کرتا پروگرام کی ٹیم مستعفی ہو گئی۔