معروف صحافی و تجزیہ نگار عنبر رحیم شمسی کو آئی بی اے کراچی کے شعبہ صحافت کی نئی ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا۔
عنبر رحیم شمسی ایک ایوارڈ یافتہ ملٹی میڈیا صحافی ہیں، جن کے پاس ٹیلی ویژن، ریڈیو، آن لائن اور پرنٹ میڈیا کا وسیع تجربہ ہے۔ وہ بیس سال سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہیں۔
آئی بی اے کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس اکبر زیدی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عنبر رحیم شمسی کی تعیناتی کے متعلق بتاتے ہوئے لکھا کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آئی بی اے کے شعبہ جرنلزم میں نئے ڈائریکٹر سینٹر فار ایکسی لینس کے طور پر عنبر رحیم شمسی کو تعینات کیا جارہا ہے۔ وہ وسیع اور متنوع تجربے کی بنیاد پر ادارے کو نئی بلندی تک لے جائیں گی۔
https://twitter.com/EDIBAKarachi/status/1491316102583832577
عنبر رحیم شمسی نے ایس اکبر زیدی کی پوسٹ پر لکھا کہ وہ اس موقع کے لئے ان کی شکر گزار ہیں اور انہیں منتخب ہونے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صحافت کو بہت سے چیلنجز اور مواقع کا سامنا ہے۔ مجھے امید ہے یہ ادارہ صحافیوں کی تربیت جاری رکھتے ہوئے مباحثے اور امکانات کے مرکز کے طور پر کردار ادا کر سکتا ہے۔
https://twitter.com/AmberRShamsi/status/1491322569395679241?t=9_wkutECynbywKrs18r6Gg&s=08
خیال رہے کہ عنبر رحیم شمسی نیا دور کے مختلف پروگرامز میں بطور تجزیہ نگار بھی تشریف لاتی ہیں۔