پاک فوج کا ہیلی کاپٹر لاپتہ، کور کمانڈر کوئٹہ بھی سوار تھے، تلاش جاری

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر لاپتہ، کور کمانڈر کوئٹہ بھی سوار تھے، تلاش جاری
بلوچستان میں ریلیف کے کاموں کیلئے مامور پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گذشتہ کئی گھنٹوں سے لاپتہ ہے جس میں کور کمانڈر کوئٹہ سمیت کئی اہم عسکری حکام سوار ہیں۔ ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایک ہیلی کاپٹر جو لسبیلہ، بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں پر تھا، اس کا اے ٹی سی سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1554164334187921408?s=20&t=nJcXX8MDLH1DBgCVnll6mw

بیان میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے جو بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے تھے۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔