سابق وزیراعظم نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ اس وقت مختلف بیماریوں سے نبرد آزما ہیں، اس لئے ان کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔
یہ میڈیکل رپورٹ مشہور ڈاکٹر ڈاکٹر فیاض شال نے تیار کی ہے جسے ایڈووکیٹ امجد پرویز ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرایا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نواز شریف دل کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ان کی جان کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، اس لئے جب تک کرونری انجیوگرافی نہیں کی جاتی۔ تجویز کیا جاتا ہے وہ ادویات لیتے رہیں اور جہاں تک ممکن ہو ہسپتال کے قریب رہیں۔
خیال رہے کہ نواز شریف کی گذشتہ میڈیل رپورٹ میں بھی انھیں سفر نہ کرنے کی سفارش کی گئی تھی، اب بھی وہی ہدایات دوبارہ جاری کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں ڈاکٹر فیاض شال نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق کسی ابہام یا سوال کے حوالے سے ان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
رپورٹ میں لکھا گہا ہے کہ نواز شریف نے شوگر پر قابو پانے کے لئے ادویات شروع کی تھیں جس کے نتیجے میں ان کے گردوں کے افعال متاثر ہوئے، اس لئے ان کی انجیو گرافی سے پہلے اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ نواز شریف کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ڈاکٹر شال کی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف اپنی میڈیسن جاری رکھیں اور کھلی جگہ پر چہل قدمی کریں، تاہم کورونا ایس او پیز پر لازمی عمل کریں۔ عالمی سطح پر موجود کورونا وائرس کے باعث نواز شریف کو ہر طرح کے سفر یا عوامی مقامات جیسے ہوائی اڈوں پر جانے سے گریز کرنا چاہیے۔