یورپی یونین نے پی آئی اے پروازوں پر 6 ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق یورپی یونین سیفٹی ایجنسی کی طرف سے پی آئی اے کے یورپی ممالک کیلئے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کیلئے معطل کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی رات 12 بجے یونیورسل ٹائم (یو ٹی سی) کے مطابق ہو گیا۔