Get Alerts

عاصم باجوہ کو رسیدیں پیش کرنی چاہئیں: مریم نواز

عاصم باجوہ کو رسیدیں پیش کرنی چاہئیں: مریم نواز

مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری اتھارٹی کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو چاہیے کہ وہ کرپشن کے الزامات کا جواب دیں اور رسیدیں پیش کریں۔


اسلام آباد میں عدالت کے سامنے پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان تو کہتے تھے کہ نواز شریف کے ملک سے باہر جانے سے ان کا بیانیہ کمزور ہو گیا ہے اور جس کسی کو بھی ضمانت ملتی تھی تو کہتے تھے کہ میرا کرپشن کے خلاف بیانیہ کمزور ہو گیا ہے۔


آج جب عاصم سلیم باجوہ کے خلاف خبر آئی ہے تو میں پوچھتی ہوں کہ اب ان کا بیانیہ کمزور نہیں ہوا؟


مریم نے کہا کہ احمد نورانی نے خبر کی ہے تو ان پر غداری کے الزامات نہیں لگانے چاہئیں، بلکہ ان الزامات کا جواب دیا جانا چاہیے اور رسیدیں پیش کی جانی چاہئیں۔


مکمل ویڈیو دیکھیے: