Get Alerts

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کے وکیل کی آئی جی اسلام آباد کیخلاف کاروائی کی درخواست

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کے وکیل کی آئی جی اسلام آباد کیخلاف کاروائی کی درخواست
اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی وکیل نے آئی جی اسلام آباد کے خلاف کاروائی کرنے کی درخواستیں دائر کر دیں ہیں۔

نور مقدم کو قتل کرنے والے ملزم ظاہر جعفر کے وکیل نے آئی جی اسلام آباد کے خلاف زیر التوا مقدمے کے دوران وضاحت جاری کرنے پر کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کی۔

ملزم ظاہر جعفر کے وکیل کی درخواست میں آئی جی اسلام آباد کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے اور درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد پولیس احسن یونس کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کئے جائیں۔

عدالت میں ملزم ظاہر جعفر کی جانب سے دائر کئے گئے دوسری درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شوکت مقدم نے اپنے بیان میں ایک موبائل نمبر کا ذکر کیا اور شوکت مقدم کے بیان کردہ نمبر کی اونرشپ کی تصدیق کی جائے۔

تیسری درخواست کے مطابق جائے وقوعہ کا نقشہ صحیح نہیں بنایا گیا، پریزائیڈنگ افسر جائے وقوعہ کا خود جائزہ لے اور تفتیشی افسر کے نقشہ درست نہ بنانے پر کاروائی کی جائے۔

نور مقدم کیس کی سماعت9 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

عبداللہ مومند اسلام آباد میں رہائش پذیر ایک تحقیقاتی صحافی ہیں۔