اپنی سوئنگ اور سیم بائولنگ کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہونے والے جسپریت بمراہ نے ہفتے کے روز اپنے بلے سے وہ کمال کر دکھایا جو ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی اور بلے باز نہیں کر سکا۔
جسپریت بمرا نے برمنگھم میں کھیلے جا رہے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ میں براڈ کے 18ویں اوور کا سامنا کیا اور شائقین کرکٹ کو یووراج سنگھ کی یاد دلا دی۔
براڈ کے اس اوور میں ہندوستانی ٹیم نے مجموعی طور پر 35 رنز بنائے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ برائن لارا اور جارج بیلی کے نام تھا۔ دونوں نے ایک اوور میں 28 رنز بنائے تھے۔ بمراہ نے ہندوستانی اننگز کے 84ویں اوور میں براڈ کو نشانہ بنایا۔
https://twitter.com/ICC/status/1543183250369249282?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1543183250369249282%7Ctwgr%5Ehb_1_10%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.thenews.com.pk%2Flatest%2F970902-ind-vs-eng-jasprit-bumrah-creates-history-against-england
جسپریت بمرا نے پہلی گیند پر چوکا مارا۔ دوسری گیند وائیڈ تھی اور باؤنڈری سے باہر چلی گئی۔ اس پر ہندوستانی ٹیم کو مجموعی طور پر 5 رنز مل گئے۔ اگلی گیند نوبال تھی جسے بمراہ نے باؤنڈری کے باہر ہوا میں بھیجا۔ جس سے سکور میں کل 7 رنز کا اضافہ ہوا۔ اگلی 3 گیندوں پر انہوں نے لگاتار 3 چوکے لگائے۔
انہوں نے اوور کی پانچویں گیند پر چھکا لگایا اور آخری گیند پر ایک رن بنایا۔ اس طرح اوور میں کل 35 رنز بنے۔ ان میں سے 29 رنز بمراہ کے کھاتے میں شامل ہوئے۔ محمد سراج دوسرے سرے پر بھمراہ کے ساتھ بیٹنگ کر رہے تھے۔ اپنے کپتان کے کمال پر انہوں نے بھی خوب داد دی۔ ٹیسٹ میچ میں بمراہ 16 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 31 رنز بنائے۔ ان کی اننگز نے ہندوستان کو 400 رنز تک پہنچانے میں مدد کی۔
https://twitter.com/hvgoenka/status/1543188903993446400?s=20&t=yepcVlqrRhLeKaBj3ajh-A
خیال رہے کہ 19 ستمبر 2007 کو پہلے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران، یوراج سنگھ نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں سٹورٹ براڈ کے ایک اوور میں 6 چھکے لگائے تھے۔ اس میچ میں یوراج سنگھ نے صرف 16 گیندوں پر 58 رنز بنائے تھے۔ ان میں 3 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔
https://twitter.com/hira_uv/status/1543198402401353728?s=20&t=yepcVlqrRhLeKaBj3ajh-A
ہندوستانی ٹیم ایک وقت 98 رنز پر پانچ وکٹیں گنوا چکی تھی۔ اس کے بعد رشبھ پنت نے 146 اور رویندر جدیجہ نے 104 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط سکور تک پہنچانے میں مدد کی۔