Get Alerts

عیدالفطر پر ہوگا پر امر خان، نیلم منیر، ہانیہ عامر اور صبا قمر کی فلموں کا مقابلہ

عیدالفطر پر ہوگا پر امر خان، نیلم منیر، ہانیہ عامر اور صبا قمر کی فلموں کا مقابلہ
اس سال عیدالفطر پر پاکستانی شائقین کیلئے ایک ساتھ چار فلمیں پیش کی جا رہی ہیں۔ ان فلموں میں امر خان، نیلم منیر، ہانیہ منیر اور صبا قمر اپنے جلوے دکھائیں گی۔

عیدالفطر پر امر خان اور عمران اشرف کی فلم ’دم مستم‘،ہانیہ عامر اور علی رحمٰن کی ’پردے میں دو‘، نیلم منیر اور احسن خان کی ’چکر‘ جبکہ صبا قمر اور زاہد احمد کی ’گھبرانا نہی ہے کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

گھبرانا نہیں ہے


سابق وزیراعظم عمران خان کے مشہور جملے ’گھبرانا نہیں ہے‘ پر بنائی جانے والی کامیڈی ایکشن فلم میں مشہور اداکارہ صبا قمر اور زاہد احمد نمایاں کرداروں میں دکھائی دیں گے۔ جیو فلمز اور جے بی پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم کی دیگر کاسٹ میں سید جبران، نیر اعجاز، افضل خان (ریمبو)، سہیل احمد اور ثاقب خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ فلم کو نیوپلیکس سینما کے مالک، صنعت کار جبران بیگ اور حسن ضیا نے پروڈیوس کیا ہے۔

دم مستم


اداکار عدنان صدیقی کی پروڈیوس کردہ پہلی فلم دم مستم کی کہانی امر خان نے ہی لکھی ہے اور وہ فلم میں عمران اشرف کے ہمراہ ایکشن میں نظر آئیں گی۔ دم مستم کی کہانی امر خان اور عمران اشرف کے رومانس اور بچپن کے پیار، دوستی اور لڑائیوں کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کی ہدایات ’سپر سٹار‘ کی ہدایات دینے والے محمد احتشام الدین نے دی ہے جب کہ اسے عدنان صدیقی کے ہمراہ اختر حسنین نے پروڈیوس کیا ہے۔

چکر


اداکار، ہدایتکار و پروڈیوسر یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر کی جانب سے مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ مسٹری مصالحہ تھرلر فلم چکر میں نیلم منیر اور احسن خان نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں نیلم منیر کا ڈانس نمبر گانا بھی شامل ہے۔

پردے میں رہنے دو


ہانیہ عامر اور علی رحمان کی رومانوی مزاحیہ فلم ’پردے میں رہنے دو‘ کو کہانی کے اعتبار سے اب تک پاکستان کی سب سے منفرد فلم قرار دیا جا رہا ہے، اس فلم میں شادی شدہ جوڑے کے ہاں اولاد نہ ہونے جیسے مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے۔ فلم ساز وجاہت رؤف کی ہدایت کاری میں بنائی گئی فلم کی کہانی محسن علی نے لکھی ہے۔

چاروں فلموں کے پریمیئر بھی 30 اپریل اور یکم مئی کو کراچی اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں منعقد ہوئے اور شوبز شخصیات سمیت میڈیا کے افراد کو فلمیں عید سے قبل ہی دکھائی گئیں۔

چاروں فلموں کی ٹیم نے رمضان المبارک میں ملک بھر کے دورے کرکے اپنی اپنی فلموں کی پروموشن بھی کی اور دوران فلموں کی ٹیمیں یونیورسٹیز اور کالجز میں بھی گئیں۔