Get Alerts

نااہلی کیس: الیکشن کمیشن کا فیصل واوڈا کو پیش ہونے کا آخری موقع

نااہلی کیس: الیکشن کمیشن کا فیصل واوڈا کو پیش ہونے کا آخری موقع
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے  وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت کی۔  آج ہونے والی سماعت میں فیصل واوڈا کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا۔ اس پر درخواست گزار کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا نے ریٹرننگ افسر سے بھوٹ بولا اور انہیں اپنا امریکن پاسپورٹ نہیں دکھایا۔

الیکشن کمیشن کے ممبر ارشاد قیصر نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی چل رہا ہے۔


اس دوران الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کے وکیل کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا آخری موقع دیا۔ سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ جس کے خلاف الزام ہے، اس کا سماعت پر ہونا ضروری ہے۔ تاہم  اس کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی۔


یاد رہے کہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔