دنیا بھر میں ٹویٹر غیر فعال، مسئلہ کب تک حل ہو گا؟ انتظامیہ نے آگاہ کر دیا

دنیا بھر میں ٹویٹر غیر فعال، مسئلہ کب تک حل ہو گا؟ انتظامیہ نے آگاہ کر دیا
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے غیر فعال ہونے کے باعث دنیا بھر میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں صارفین کو مائیکرو بلاگنگ ایپ ٹویٹر استعمال کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے جاری اپنے پیغام میں بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ صارفین کو ٹویٹر اور ٹویٹ ڈیک کے استعمال کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔



ٹویٹر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور جلد تمام مسائل دور ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ دنیا میں کروڑوں کی تعداد میں صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر کو ویڈیوز اور پیغام رسانی کے لیے استعمال کرتے ہیں اور مختلف ممالک میں ٹویٹر لوگوں کو مختلف پروگرامز کے لیے متحرک کرنے میں بھرپور کردار بھی ادا کرتا ہے۔