ٹرانسمیشن میں خرابی کی وجہ سے اگر 100 یونٹ کی پیداوار ہورہی ہے تو وہ صارفین تک پہنچتے تک 80 یونٹ رہ جاتے ہیں۔ حکومت 100 یونٹ کے پیسے ہی ادا کرتی ہے یہ 20 یونٹس کا فرق بھی سرکلرڈیڈ میں اضافے کا باعث بنتا ہے، عمار حبیب خان
پرائیوٹائزیشن کا سب سے بڑا نقصان یہ ہی ہے کہ پاکستان سمیت جس ملک میں بھی لاگو ہوا وہاں عوامی مفاد نیچے چلاگیا یا بلکل ہی ختم ہوگیا، رضا رومی
کراچی میں صرف ایک ڈسٹری بیوشن کپنی ہے وہ ہے کے الیکٹرک جبکہ ہمارے پڑوس بھارت میں ممبئی میں دو کپنیاں ہیں ایک ٹاٹا الیکٹرک اور دوسری حکومت کی اپنی کمپنی ہے۔ دہلی میں بھی دو سے تین کمپنیاں ہیں ہم کیوں صرف کے الیکٹرک کو لیکر بیٹھے ہیں، ارم حیدر