طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار نے انہیں کہا تھا کہ وہ نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف بیان دیں لیکن جب انہوں نے انکار کیا تو سابق چیف جسٹس نے انہیں نہ صرف نااہل کرنے بلکہ جیل بھیجنے کی دھمکی دی۔ طلال کا کہنا ہے کہ آزادانہ انکوائری ہونی چاہیے اور وہ اپنے دعوؤں کے لیے ثبوت پیش کرنے کے لیے تیارہیں۔