اے پلس ٹی وی کے ایک ڈرامے کا ایک دلچسپ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل اور ٹرینڈ ہو چکا ہے۔ اس ڈرامے میں دو جڑواں بہنیں دکھائی گئی ہیں جو سہاگ رات والے دن غلطی سے ایک دوسرے کے شوہروں کے کمرے میں پہنچ جاتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کلپ میں دولہا سہاگ رات پر اپنی دلہن کو منھ دکھائی کا تحفہ دیتا ہے اور اس کی تعریف کرتے کہتا ہے کہ ایک بات بتاؤ فضہ، دولہے میاں یہ نام ادا ہی کرتے ہیں تو دلہن پر جیسے بجلیاں گر جاتی ہیں، وہ غصے اور خوف کے مارے اس سے ہاتھ چھڑا کر کہتی ہے کہ میں فضہ نہیں، شزا ہوں۔
https://twitter.com/Hymn73983362/status/1488996642560753667?s=20&t=Ay3kcO3VU-8fZixjQgT9-g
ڈراموں کے شوقین سوال کر رہے ہیں کہ یہ آخر ہو کیا رہا ہے۔ ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ دلہنیں تبدیل ہو جائیں؟ کیا شادی والے گھر میں کسی کو بھی پتا نہیں چلا کہ سہاگ رات پر دلہنیں غلط شوہروں کے پاس چلی گئیں اور ایک شوہر نے تو حق زوجگی بھی ادا کر دیا۔
https://twitter.com/syednomanali_/status/1489181315043926017?s=20&t=Ay3kcO3VU-8fZixjQgT9-g
اس ڈرامے میں دونوں جڑواں بہنیں اس واقعے کے بعد یہ حل نکالتی ہیں کہ ان کے شوہر انھیں طلاق دیدیں تاکہ عدت گزارنے کے بعد ان کی ان ہی مردوں کیساتھ شادی کر دی جائے گی جن سے ہونا طے پائی تھی۔
https://twitter.com/SaadSays22/status/1489175246745882626?s=20&t=Ay3kcO3VU-8fZixjQgT9-g
یہ کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو چکا ہے۔ کوئی اس پر مزاٰحیہ تبصرے کر رہا ہے تو کوئی انتہائی دلچسپ قسم کی میمز بنا رہا ہے۔ بہرحال یہ فضہ اور شزا ٹاپ ٹرینڈ بن چکی ہیں۔
https://twitter.com/ShirazHassan/status/1489152610107990017?s=20&t=Ay3kcO3VU-8fZixjQgT9-g
خیال رہے کہ یہ کلپ ڈرامے کی پرانی قسط سے لیا گیا ہے اور حالیہ قسطوں میں اس ڈرامے کی کہانی خاصی آگے بڑھ چکی ہے اور اب فضہ اور شزا کو درپیش اس مسئلہ کا حل بھی مفتی صاحب سے پوچھ لیا گیا ہے۔
https://twitter.com/Bobbywood_/status/1489189920161865729?s=20&t=Ay3kcO3VU-8fZixjQgT9-g
ایک صارف نے میم پوسٹ کیا کہ جب شزا اور فضہ ایک کرکٹ فیلڈ پر ہوں تو ایسا ہو گا۔
ایک صارف نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ پاکستانی ڈرامے معاشرتی مسائل پر مبنی ہوتے ہیں اور (یہ ہیں ڈراموں میں دکھائے جانے والے) وہ معاشرتی مسائل۔
https://twitter.com/Thakthakmisbah1/status/1489167265018826754?s=20&t=Ay3kcO3VU-8fZixjQgT9-g
ایک صارف کا کہنا تھا کہ جب ترکی کے ڈرامے پاکستان میں چلے تو کچھ پاکستانی اداکار ان پر پابندی لگوانے کے لیے عدالت چلے گئے کہ پاکستانی ڈراموں کو فروغ دیا جائے۔ کیا یہ ہے وہ مقامی مواد؟
ایک اور صارف نے پاکستان میں ارینج میریج پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’اگر ارینج میرج ہو گی تو پھر ایسا ہی ہو گا۔‘
https://twitter.com/IzmaSiddiqi/status/1489195294801772544?s=20&t=Ay3kcO3VU-8fZixjQgT9-g
اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ ’آپ کو جڑواں لڑکیوں کا رشتہ ایک گھر میں نہیں کروانا چاہیے، ورنہ بھائی سب فضّہ شزّا ہو جائے گا۔‘
ایک صارف نے پوچھا کہ ’کیا دولہا کو فضّہ کے نام کے علاوہ کچھ نہیں پتا تھا؟ کیا وہ اس کی شخصیت کے کسی پہلو سے بھی آگاہ نہیں تھا؟‘