شہباز کی روانگی، حکومتی اپیل واپس، ن لیگ میں انتشار، بڑا حصہ پارٹی چھوڑنے کو تیار صحافت پر قدغنیں، اور عمران سرکار کی خاموشی

شہباز کی روانگی، حکومتی اپیل واپس، ن لیگ میں انتشار، بڑا حصہ پارٹی چھوڑنے کو تیار صحافت پر قدغنیں، اور عمران سرکار کی خاموشی


عمرانی ہائبرڈ نظام حکومت ایک منظم انداز میں میڈیا کو کچل رہا ہے۔ اس نے یہاں تک پہنچنے کے لیئےمیڈیا کو ایک مخصوص انداز میں استعمال کیا اب اس کی بقا اسی میں ہے کہ اسے کچل رہا ہے۔ بلکہ ہر تمدنی اظہار کو یہ کچل رہا ہے۔ وجاہت مسعود کی گفتگو خبر سے آگے میں



پاکستان میں دشت سیاست کے کھیل میں یہ اب تجربے سے یہ واضح ہے کہ سیاسی جماعتوں کی تنظیم ایک فورس جیسی نہیں ہوتی اس لیئے جمہوری اکثر مزاحمت کامیاب نہیں رہتی۔ رضا رومی کی خبر سے آگے میں گفتگو



یہ جتنے الیکٹیبلز ہیں انکے اگر ہر حلقے میں 30 40 ہزار ووٹ ہیں تو جیتنے کے لییے انہیں جو ووٹ درکار ہوں گے وہ انہیں مریم نواز اور نواز شریف ہی دلا سکتے ہیں۔ مرتضیٰ سولنگی کی گفتگو



عمران خان اور پی ٹی آئی نے حکومت میں آنے سے پہلے بھی میڈیا پر خوفناک سینسر شپ کی، ہم نے ایسی ایسی گالیاں ان سے کھائیں جن کا کبھی تصور نہیں کیا تھا۔ پہلے وہ اور طرح سے سینسر شپ کرتے تھے اب وہ اور طرح سے سینسر شپ کرتے ہیں۔ وہ حکومت میں آنے کے بعد بالکل نہیں بدلے۔ ضیغم خان کی گفتگو خبر سے آگے میں