یوسف رضا گیلانی کو جیت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں: نواز شریف

یوسف رضا گیلانی کو جیت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں: نواز شریف
یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں اپ سیٹ شکست کے بعد  ملک کی سیاست میں تھرتھلی ہے اور پی ڈی ایم کے کیمپ میں خوشیوں کا سماں ہے۔

اب مسلم لیگ ن کے قائد  نواز شریف کی جانب سے بھی ٹویٹ سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں یوسف رضا گیلانی صاحب کو سینیٹ انتخابات میں کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اس پیش رفت پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔

 

یاد رہے کہ سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس میں اپوزیشن امیدوار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے۔

حکومت کی جانب سے دوبارہ ووٹنگ کرائی گئی تاہم دوبارہ ووٹنگ میں بھی یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے۔

یوسف رضا گیلانی حفیظ شیخ کو پانچ ووٹوں سے شکست دے کر اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔