گردشی قرضے میں ایک ہزار ارب روپے تک کی کمی لائی جائے: آئی ایم ایف کا پاکستان سے مطالبہ

گردشی قرضے میں ایک ہزار ارب روپے تک کی کمی لائی جائے: آئی ایم ایف کا پاکستان سے مطالبہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومت کی معاشی ٹیم کی پریشانی مزید بڑھا دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے گردشی قرضوں میں کمی لانے کا مطالبہ عالمی بینک کے ذریعے کیا ہے اور آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ گردشی قرض سے متعلق معاملات پر عالمی بینک ہی پاکستانی حکام سے مذاکرات کررہا ہے۔


ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ گردشی قرض میں کمی لانے کے لیے اس ادائیگی کے لیے بجلی کے  نرخوں میں مزید اضافہ کیا جائے یا دوسرے آپشن کے تحت حکومت پاکستان گردشی قرض کی مد میں ایک ہزارارب روپے اپنے وسائل سے ادا کرے۔


ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا مؤقف ہے کہ اس ادائیگی سے قبل آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام شروع ہونے کا امکان نہیں۔