صدر پاکستان مسلم لیگ ن و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی۔ طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں جیل سے انمول کینسر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
شہباز شریف کے سابق میڈیا ایڈوائزر ابوبکر عمر کا کہنا تھا کہ طبیعت ناساز ہونے کے باوجود عدالت نے کل شہباز شریف صاحب کی آشیانہ کیس میں پیشی پر اصرار کیا۔ پچھلے 2 سالوں میں وہ 2 مرتبہ گرفتار ہو چکے ہیں۔ اور اب تک 8 ماہ سے زائد کا وقت قید میں گزار چکنے کے باوجود اس کیس کا کوئی سر پاؤں نہی۔ روزانہ قانون، انصاف/انسانی حقوق کا جنازہ نکل رہا ہے!
https://twitter.com/abubakarumer/status/1357246540159590402
گزشتہ روز شہباز صاحب نے عدالت سے طبیعت خرابی کے باعث عدالت میں پیش نہ ہونے کی اجازت مانگی مگر معزز جج نے انہیں پیشی پر اصرار کیا بعدازاں طبیعت بگڑنے پر ڈاکٹرز نے انہیں آج صبح ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جہاں ان کے ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔