’مسلمانوں کے محلّے میں کیوں گھر لیا‘ ندیم جوزف قتل کیس کے حقائق

’مسلمانوں کے محلّے میں کیوں گھر لیا‘ ندیم جوزف قتل کیس کے حقائق
خیبر پختون کے شہر پشاور کے ٹی وی کالونی کے 49 سالہ ندیم جوزف گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہر کے بڑے نجی اسپتال North West میں دم توڑ گئے۔

واضح رہے کہ ندیم جوزف کو 2 جون کو اپنے محلے میں کچھ بااثر افراد نے ان کی ساس اور سالے سمیت گولیاں ماری تھیں اور اس واقعے کی ایف آئی آر پشاور کے مقامی تھانے پشتخرہ میں درج کی گئی ہے۔