زمین ساکن ہے، سورج اس کے گرد گھوم رہا ہے: دعوتِ اسلامی کے عالمِ دین کا دعویٰ

زمین ساکن ہے، سورج اس کے گرد گھوم رہا ہے: دعوتِ اسلامی کے عالمِ دین کا دعویٰ
دعوتِ اسلامی سے تعلق رکھنے والے عالمِ دین علامہ عمران عطاری نے ایک حال ہی میں سامنے آنے والی ویڈیو میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ زمین ساکن ہے اور سورج اور چاند اپنے اپنے مدار میں گھوم رہے ہیں جس کی وجہ سے دن اور رات بدلتے ہیں۔

مدنی چینل پر بچوں کے پروگرام میں چھوٹے چھوٹے بچوں نے جب ان سے سوال کیا کہ زمین کے مخصوص حصوں کے سورج سے دور ہو جانے کی وجہ سے موسم سرد ہو جاتا ہے اور جن حصوں سے پر سورج کی شعائیں براہِ راست اور قریب سے پڑتی ہیں وہاں گرمی زیادہ ہوتی ہے تو اس پر مولانا عمران عطاری نے ہنس کر جواب دیا کہ زمین تو ساکن ہے۔