اپوزیشن جماعتوں کے بدلتے تیور، عمران سرکار کےلئے خطرے کی گھنٹی

اپوزیشن جماعتوں کے بدلتے تیور، عمران سرکار کےلئے خطرے کی گھنٹی
مولانا بتائیں کہ اسلام آباد پہنچ کر مولانا فضل الرحمان نے دو گھنٹے کس سے ملاقات کی تھی وہ ایک سینیٹر کی گاڑی میں بیٹھ کرکس کو ملنے گئے اور بعد میں انقلاف ادھورا چھوڑ کرچلتے بنے، آصف بھٹی

عاصم باجوہ کا استعفٰی واپس لینے سے عمران خان کا احتساب سے متعلق بیانیے کو نقصان پہنچا ہے اگر وہ یہ استعفٰی واپس نہ لیتے تو اور بھی استعفے لینے پڑتے یہ ایک سیاسی استعفیٰ ہے، افتخار احمد

اپوزیشن کی اے پی سی اپنی پاوں پر کلہاڑی مارنا ہے اس سے زیادہ امیدیں نہیں لاگئی جاسکتی یہ بس ٹائم پاس کی حدتک ہے شہباز شریف کچھ کرنا نہیں چاہتے اور مریم اپنے والد کے بغیر کچھ کرنہیں سکتیں، بتول راجپوت

بلاول لاہور جاتے تھے مگر شہباز شریف سے ملاقات نہ ہوپاتی تھی وہ حزب اختلاف جو بکھری ہوئی نظر آتی تھی وہ ہینڈسم وزیراعظم ان کے وزرا اور وغیرہ وغیرہ کی مہربانیوں کی وجہ سے اکھٹی ہوگئی ہے، مرتضٰی سولنگی

پاکستان میں یہ تاریخ رہی ہے کہ یہاں پر کوئی بھی تحریک اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک اس کے پیچھے مقتدر قوتوں کا آشرباد نہ ہو، رضا رومی