راحیل شریف نے توسیع حاصل کرنے کے لیے ڈان لیکس کیا، عرفان صدیقی

راحیل شریف نے توسیع حاصل کرنے کے لیے ڈان لیکس کیا، عرفان صدیقی
عمران خان کو اشارا ہوا۔ اُس نے نتھیا گلی سے اعلان کیا کہ میں اسلام آباد کا محاصرہ کرنے آرہا ہوں۔ نومبر لپکا چلا آرہا تھا اور توسیع کی تمنا بے کل ہوئے جا رہی تھی۔ ’’ڈان لیکس‘‘ اور ’’پانامہ لیکس‘‘ گرم جوش سہیلیوں کی طرح بانہوں میں بانہیں ڈالے، توسیع کی بارگاہِ ناز میں جھومر ڈالنے لگیں۔