پاکستانی ڈرامے جن پر 2020 میں پیمرا کی جانب سے پابندی لگی

پاکستانی ڈرامے جن پر 2020 میں پیمرا کی جانب سے پابندی لگی


پاکستان میں ٹی وی ڈرامے کی صنعت کے لیے سال 2020 کرونا کی عالمی وبا کے باوجود بہت اچھا ثابت ہوا اور بہت سے ایسی ڈرامے مقبول ہوئے جو روایتی ساس بہو کے جھگڑوں سے کچھ مختلف تھے اور ان میں معاشرے کے دیگر پہلوؤں کو موضوع بنایا گیا تھا۔



2020 اس لحاظ سے ضرور یاد گار رہے گا کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی یعنی پیمرا نے اس سال اپنا کردار کچھ زیادہ ہی تندہی سے ادا کرنے کی کوشش کی اور ایک یا دو نہیں بلکہ تین ٹی وی ڈراموں کو پہلے پابندی کا شکار بنایا جبکہ دیگر کچھ ڈراموں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے۔