پاپولیشن سروسز انٹرنیشنل کا نیشنل انکیوبیشن سینٹر کراچی کے تعاون سے میک اسپیس ہیکاتھون دوم کا انعقاد

پاپولیشن سروسز انٹرنیشنل کا نیشنل انکیوبیشن سینٹر کراچی کے تعاون سے میک اسپیس ہیکاتھون دوم کا انعقاد
میک سپیس ہیکاتھون ایک ایسا آن لائن مقابلہ ہے جس کا مقصد  انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کو درپیش آبادی میں بے پناہ اضافہ کے موئثر اور کارآمد حل دریافت کرنا ہے۔

اس ہیکاتھون میں شرکت کے لئے پورے پاکستان سے 600 سے زائد ٹیموں نے شرکت کا اعلان کیا تھا، اور اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک بھر میں ایسے افراد کی بہت بڑی تعداد موجود ہے جو معاشرے کے پیچیدہ مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں۔

تین دِنوں پر محیط اِس ہیکاتھون میں60 سے زائد ٹیموں نے بہترین بزنس آئیڈیاز پیش کئے جس کے ذریعے خاندانی منصوبہ بندی کو موثر انداز میں فروغ اور خواتین کو بااختیار و خود مختار بنانا شامل تھا۔ اس سہ روزہ ہیکاتھون کے اختتام پر گیارہ ٹیموں نے این آئی سی کراچی کے آڈیٹوریم میں آخری مرحلے میں حصہ لیا۔

میک اسپیس ہیکاتھون میں چند بہترین حل سننے کے بعد، منصفین نے ٹیم کیلیبر Team Caliber کو اول انعام کا حق دار قرار دیا اور "ٹیم وہ کہانی" اور "ٹیم ہم راہ" کو دوم انعام پیش کیا۔ او٘ل آنے والی ٹیم کو دس لاکھ روپے اور دوم آنے والے ٹیمز میں ایک، ایک لاکھ روپے بطور انعام دیئے گئے۔

اس ہیکاتھوں کے دوران، پی ایس آئی پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر عائشہ لغاری نے آبادی میں ہوشربا اضافے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ، "یہ ایک انتہائی مشکل جنگ ہے، اور یہ صرف اسی صورت میں جیتی جا سکتی ہے جب ہم غیر روایتی اور جدید خطوط پر استوار حل پیش کریں، جو معاشرتی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے عوام تک جا پہنچیں۔"

اس ہیکاتھون کے اختتام پر این آئی سی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر عمر عابدین نے کہا کہ، مجھے پی ایس آئی پاکستان کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے، اور جو کام پی ایس آئی پاکستان کر رہا ہے وہ پاکستان کی معاشی سالمیت کے لیئے بہت اہم ہے۔