Get Alerts

کیا اداکارہ اریبہ حبیب شوبز کو ٹاٹا بائے بائے کہنے جا رہی ہیں؟

کیا اداکارہ اریبہ حبیب شوبز کو ٹاٹا بائے بائے کہنے جا رہی ہیں؟
کیا اریبہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے امریکا شفٹ ہونے والی ہیں؟ اریبہ کے شوہر کہاں ہوتے اور کیا کرتے ہیں؟ شادی کے بعد سب سے زیادہ یاد انہیں کس کی ستاتی ہے؟ آئیں جانتے ہیں۔

4 جنوری 2022 کو شادی کے بندھن میں بندھ جانے والی اریبہ حبیب اب اپنے شوہر کے ساتھ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے امریکا شفٹ ہو رہی ہیں۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں اریبہ حبیب کا کہنا تھا کہ ان کا 2021 کے مِڈ میں شادی کا پلان تھا مگر کورونا کی وجہ سے شادی لیٹ ہوگئی تھی۔ لیکن شادی کے بعد ان کی زندگی میں کچھ خاص بدلاؤ نہیں ہوا۔ بس انہیں اپنی امی کی یاد بہت ستاتی ہے۔ اس لیے آج تلک ایک بھی رات ایسی نہیں گزری جس میں ان کی والدہ نے انہیں فون کرکے ان کا حال نہ پوچھا ہو۔

اریبہ کا کہنا تھا کہ اب تک تو وہ اسی شہر میں رہ رہی ہیں جہاں وہ پیدا ہوئیں اور پلی بڑھی۔ مگر اب تو ان کی شادی ہو چکی ہے۔ اس لیے وہ جلد از جلد امریکا چلی جائیں گی اور پھر ساری زندگی اپنے شوہر کے ساتھ امریکا میں ہی رہیں گی اور کریں گی شادی شدہ زندگی کو انجوائے۔ اور تب انہیں پتہ چلے گا کہ شادی کے بعد کی زندگی کیسی ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر جرمنی میں بزنس کرتے ہیں اور وہ شادی کے کچھ ہی ہفتوں بعد جرمنی چلے گئے تھے۔ پھر کچھ عرصے بعد پاکستان لوٹے مگر تھوڑے ہی دنوں کے لیے۔ اس کے بعد وہ ایک بار پھر واپس چلے گئے اور اب عید پر کچھ دنوں کے لیے جرمنی سے واپس آ رہے ہیں۔ یوں اتنا عرصہ وہ اپنے شوہر کے بغیر رہیں مگر اب بس، بہت ہو چکی تنہائی۔ شادی شدہ ہو کر بھی تنہا رہنا، اب مزید نہیں ہوتا۔ اس لیے وہ بہت جلد پہلے جرمنی جائیں گی۔ جرمنی جانے کے لیے پیپر ورک اور انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔ اب بس دیر ہے تو صرف ان کی شوٹنگ مکمل  ہونے کی۔

اصل میں وہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ جیسے ہی یہ شوٹنگ ختم ہو جائے گی وہ جرمنی کے لیے اڑان بھر لیں گی۔ اور پھر جرمنی جانے کے بعد وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے امریکا چلی جائیں گی۔

لیکن اریبہ نے یہ بات کلیئر کر دی کہ وہ شوبز کو نہیں چھوڑ رہیں۔ وہ اسی سال پاکستان واپس آئیں گی اور نئے پروجیکٹس کریں گی۔ یوں یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ وہ پاکستان آتی اور نئے نئے ڈراموں میں کام کرتی رہا کریں گی۔ مگر ان کے فینز اس جواب پر اپنے خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

وہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا ہر سال پاکستان آنا اریبہ کے لیے ممکن ہوگا؟ کیا ڈراما پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز اپنا ڈراما صرف اسی لیے روکے رکھیں گے کہ جب اریبہ آئیں گی تو شوٹنگ کی جائے گی۔ کسی نے کہا کہ اریبہ کا پلان مشکل سے ہی پورا ہوگا کیونکہ شادی پاکستان میں بڑی بڑی ایکٹریسز کی پروفیشنل لائف کو کھا گئی ہے۔