خیال رہے کہ فاران طاہر پاکستانی نژاد امریکی ایکٹر ہیں جنہوں نے ہالی ووڈ کی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ان فلموں میں آئرن مین، دی جنگل بک، پکچر پرفیکٹ، چارلی ولسن وار، سٹار ٹریک، ٹورن، سکیپ پلان، مسٹر جونز ودیگر قابل ذکر ہیں۔
View this post on Instagram
زارا ترین کے کیرئر پر بات کی جائے تو انہوں نے بھی متعدد پاکستانی ڈراموں میں کام کیا ہے۔ اداکاری سے قبل وہ ماڈلنگ میں جلوے بکھیر چکی ہیں۔
فاران طاہر کی پیدائش لاس اینجلس میں ہی ہوئی تھی. وہ اب تک کم از کم 25 فلموں میں مختصر اور معاون کرداروں سمیت مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے 70 کی دہائی میں پی ٹی وی پر اپنی والدہ یاسمین طاہر کے ہمراہ ایک مختصر کردار بھی ادا کیا تھا، اسے ان کی اداکاری کی ابتدا کہا جا سکتا ہے۔
1989ء میں فاران طاہر نے امریکی ٹیلی وژن سے فنی کیرئیر کی ابتدا کی اور ڈراما سیریز ’مڈ نائٹ کالر‘ میں کام کیا۔ اس کے بعد سے دورِ حاضر تک 180 ڈراما سیریز میں کام کرچکے ہیں۔
View this post on Instagram
فاران طاہر اور اداکارہ زارا ترین کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر ان کی مہندی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
ونوں کی شادی کی تقریبات روایتی پاکستانی انداز میں ہو رہی ہیں اور ویڈیوز میں دیگر مہمانوں کوبھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ زارا ترین اور ان کی بہن اداکارہ حرا ترین نے مہنگی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر انسٹاگرام اسٹوریز میں شیئر کیں، جن میں دلہن اور دولہا کو دیکھا جا سکتا ہے۔