کیا ہم دوسرے کھیلوں کی قیمت پر کرکٹ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں؟

کیا ہم دوسرے کھیلوں کی قیمت پر کرکٹ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں؟
پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر ملک کی پہچان ہیں لیکن کیا ہم دوسرے کھیلوں کی قیمت پر کرکٹ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں؟ تیرہویں جنوبی ایشیائی کھیلوں کا ٹورنامنٹ اس سال دسمبر میں آنے والا ہے رپورٹس کے مطابق اب تک پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے لئے کوئی پیسے نہیں ملے-

2016 کے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی کارکردگی انتہائی خراب تھی- اس سے قبل پاکستان ان کھیلوں میں 22 فیصد تک میڈل جیت چکا ہے لیکن 2016 میں ہم نے صرف 5 فیصد تمغے حاصل کیے اور حالات مزید خراب ہو رہے ہیں گذشتہ آٹھ ماہ میں وفاقی حکومت نے کھیلوں کے لئے- کوئی فنڈ ہی جاری نہیں کیے کچھ لوگوں کے مطابق اس میں قصوروار وزیر برائے بین الصوبائی ہم آہنگی کی سستی ہے-

دوسروں کا ماننا ہے کہ جب پاکستان سپورٹس بورڈ کا کوئی کل وقتی سربراہ ہی نہیں تو بورڈ چل کیسے سکتا ہے؟ جولائی 2018 سے لے کر اب تک بہت کم صوبے -اپنے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں کے لئے بھیج سکے ہیں -اگر پاکستان کو جنوبی ایشیائی کھیلوں میں قابل قدر کارکردگی دکھانی ہے تو ٹریننگ کیمپس لگانے کا وقت نکلتا جا رہا ہے-

ماضی میں کھیلوں کے شائقین حکومتوں کی جانب سے کھیلوں کے محکموں میں اصلاحات نہ کرنے پر تنقید کرتے رہے ہیں لیکن اس بار تو ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت نے کھیلوں کو ہی بند کرنے کی ٹھان رکھی ہے-