بیلا چاو کی تاریخ 19 ویں صدی سے شروع ہوتی ہے جب شمالی اٹلی میں دیہی خواتین صبح سے لے کر شام تک انتہائی سخت حالات میں کھیتوں میں کام کیا کرتی تھیں۔ ناصرف ان کے اوقات مزدوری بہت سخت تھے بلکہ انہیں انتہائی قلیل معاوضے پر مشکل حالات میں کام کرنا پڑتا تھا۔
چاول کی فصل میں گھٹنوں تک پانی بھرا ہو اور شمالی اٹلی کی سخت سردی میں چاول چننا
بے حد کٹھن کام ہوتا تھا۔ انہی حالات میں ان کھیتوں میں ان محنت خواتین کے لبوں میں یہ نغمہ پھوٹا جو دیکتھے ہی دیکھتے محنت کشوں کا ترانہ بن گیا۔