الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران احمد خان نیازی کو نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہونے کے لیے 11 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔
6 جنوری کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹس جو کہ عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے پتے پر ارسال کیا گیا ہے، جس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہلی کے باوجود تحریک انصاف کے چئیرمین کے عہدے پر برقرار رہنے کی وجہ سے طلب کیا ہے۔
نوٹس میں الیکش کمیشن نے واضح کیا کہ عمران خان کو اثاثوں میں غلط اعداد و شمارپر الیکشن کمیشن نے ان کومیانوالی کے حلقہ NA-95 سے نااہل کر دیا تھا، اور کوئی بھی نااہل شخص پارٹی کی صدارت نہیں کر سکتا۔ اس کے باوجود عمران احمد نیازی بدستور اپنے عہدے پر براجمان ہیں۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 11 جنوری کو طلب کیا ہے تا کہ وہ کمیشن کے سامنے پیش ہو کر اپنی پوزیشن کوواضح کریں۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے اثاثوں میں غلط بیانی اور غلط دستاویزات جمع کروانے کے جرم میں ان کو قومی اسمبلی کی نشست سے نااہل کر دیا تھا، عمران خان نااہل ہونے کے بوجود اپنی پارٹی کے چئیرمین کے طور پر کام کررہے تھے۔