لندن:برطانیہ میں مستقل قیام کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،شہباز شریف

لندن:برطانیہ میں مستقل قیام کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،شہباز شریف
لندن: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگی کارکنوں کو بدظن کرنےکیلیے مجھ سےمتعلق بےبنیاد خبریں اڑائی جارہی ہیں، بجٹ پیش ہونے سے قبل پاکستان پہنچ جاؤں گا۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف ان دنوں لندن میں ہیں جس کے بعد حکومت کی جانب سے ان پر تنقید کی جا رہی ہے کہ وہ واپس نہیں آئیں گے،  طے شدہ شیڈول کے مطابق میاں شہباز شریف کی 8 مئی کو وطن واپسی متوقع تھی لیکن پارٹی ترجمان کے بقول ان کا لندن میں علاج چل رہا ہے جس کی وجہ سے ان کی پاکستان آمد میں چند دنوں کی تاخیر متوقع ہے۔


پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اور قومی اسمبلی میں شہباز شریف کی جگہ لیگی رکن کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیے جانے پر اپنے ردعمل میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ لوگ اپنے گھر سے باہر چوکیدار بھی تعینات نہیں کرتے، نئی نامزدگیوں نے ثابت کردیا کہ شہباز شریف کی بیماری ڈرامہ ہے۔