Get Alerts

انتخابات: تمام وفاقی وزراء، حکومتی عہدیداران کو 3 دن میں گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم

انتخابات: تمام وفاقی وزراء، حکومتی عہدیداران کو 3 دن میں گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم

چیف کورٹ گلگت بلتستان نے تمام وفاقی وزراء اور پاکستان تحریک انصاف کے حکومتی عہدیداران کو 3 دن میں گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ جسٹس ملک حق نواز اورجسٹس علی بیگ پرمشتمل بینچ نے انتخابی مہم کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دائر درخواست کی سماعت کی۔ بینچ نے چیف الیکشن کمشنر، قائم مقام وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری کو فوری اس حکم پر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔


یاد رہے کہ 15 نومبر کو گلگت بلتسان میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے وفاقی وزراء سمیت اپوزیشن جماعتوں کے رہنما وہاں انتخابی مہم چلارہے ہیں۔