امر جلیل پر الزامات | روسی وزیرخارجہ کی پاکستان آمد | فوج پر تنقید سے متعلق بل

امر جلیل پر الزامات | روسی وزیرخارجہ کی پاکستان آمد | فوج پر تنقید سے متعلق بل
امرجلیل کا شمار پاکستان کے چوٹی کے ادیبوں میں ہوتا ہے ان کوٹارگٹ اسلئیے کیا جارہا ہے جوآج سے 3 سال قبل پڑھا اور اظہار رائے کی آزادی کے بارے میں بات کی اس ویڈیو کو نکال کر سوشل میڈیا وائرل کیا گیا اور خدانخواستہ کے وہ توہین کررہے ہیں۔ بابا بھلے شاہ کا کلام ہو یا علامہ اقبال کا جواب شکوہ امر جیل صاحب نے بھی کچھ ایسی ہی بات کی ان کی بات کو نکال کر ٹارگٹ کیا جارہاہے، کچھ لوگ ان کیخلاف تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، رضا رومی آزادی اظہار جمہوریت کا ایک لازمی حصہ ہے جب تک آزادی اظہار نہیں ہوگا جمہوریت آگے نہیں بڑھ سکتی، شدت پسند گروہوں کو خود بنایا گیا افغانستان اور کشمیر کیلئے ان کو بنایا گیا کشمیر آزاد نہیں ہوا انہوں نے اپنی توپوں کا رخ ہماری طرف کرلیا ہے۔ سندھ میں پچھلے کچھ سالوں سے جمعیت علما اسلام کا بہت ہولڈ بڑھا ہے لیاری میں پچھلے الیکشن میں ٹی ایل پی کو ٹھیک ٹھاک ووٹ پڑے ہیں، مدرسوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، رضا رومی