Get Alerts

پی ڈی ایم اسمبلیوں سے استعفے دیتی ہے تو ہم بھی سوچ سکتے ہیں: امیر جماعت اسلامی

پی ڈی ایم اسمبلیوں سے استعفے دیتی ہے تو ہم بھی سوچ سکتے ہیں: امیر جماعت اسلامی
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) میں شامل جماعتیں سندھ حکومت، مرکزی حکومت، سینیٹ سےنکلنےکا فیصلہ کریں تو جماعت اسلامی بھی استعفوں پرسوچ سکتی ہے۔ 

لوئردیرمیں میڈیا سےگفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ مارشل لاء نہ موجودہ حالات میں مسائل کا حل ہے اور نہ پہلے تھا، حکومت نےعوام سےاپناایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم میں 11 جماعتیں شامل ہیں جو حکومت کے خلاف تحریک چلارہی ہیں تاہم جماعت اسلامی اپنے طور پر حکومت کے خلاف مہم میں مصروف ہے۔