صدر ٹرمپ نے 2 اپریل کو سعودی ولی عہد کو کال کر کے دھمکی آمیز لب و لہجہ اختیار کیا تو وہ حیران رہ گئے اور مزید رازداری سے بات کرنے کے لیے اپنے تمام معاونین کو کمرے سے نکال دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کال کے ذریعے دھمکی دی کہ اگر سعودی عرب نے تیل کی پیداوار (اور رسد) نہ گھٹائی تو امریکا سعودی سرزمین سے تمام فوجی، میزائل اور وار مشین ہٹا لے گا۔