Get Alerts

وزیراعظم نے اشتراوصاف کو اٹارنی جنرل آف پاکستان مقرر کرنے کی منظوری دے دی

وزیراعظم نے اشتراوصاف کو اٹارنی جنرل آف پاکستان مقرر کرنے کی منظوری دے دی
وزیراعظم نے اشتراوصاف کو نئے اٹارنی جنرل آف پاکستان مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

اشتر اوصاف نوازشریف دور میں بھی اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔اس سے قبل اٹارنی جنرل خالد جاوید خان اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی اٹارنی جنرل بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔


اشتراوصاف علی سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور میں بھی اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ 16-2015 میں وزیراعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ قانون وانصاف رہ چکے ہیں جب کہ دو مرتبہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی ذمہ داریاں بھی نبھاچکے ہیں۔

واضح رہےکہ اس سے قبل تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں قانون دان خالد جاوید اٹارنی جنرل پاکستان کے فرائض انجام دے رہے تھے جنہوں نے پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے پر عہدے سے استعفیٰ دیا۔

جاوید خان نی10 اپریل کو اپنا استعفیٰ ایک خط کے ذریعے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوایا۔اپنے استعفے میں انہوں نے لکھا کہ میں نے فروری 2020 سے پاکستان کے اٹارنی جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، اس اعزاز کیلئے میں وزیراعظم عمران خان کا شکر گزار ہوں۔