Get Alerts

نیپرا کا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری

نیپرا کا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری
نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت گذشتہ 8 ماہ کے لیے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے، بجلی کی قیمتوں میں 5 ماہ کے لیے اضافہ اور 3 ماہ کے لیے کمی کر دی گئی ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نومبر 2019 کے لیے 98 پیسے اور دسمبرکے لیے 1 روپے 87 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جنوری 2020 کے لیے 1 روپے 11 پیسے اور فروری کے لیے 1 روپے 20 پیسے اور مارچ 2020 کے لیے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل 2020 کے لیے 70 پیسے اور مئی کے لیے 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، جب کہ جون کے لیے 1 روپے 5 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، اور بجلی کی قیمتوں میں کمی اور اضافے کا اطلاق رواں ماہ بلوں پر ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین کے علاوہ سب پر ہوگا، 300 یونٹ والے صارفین بجلی قیمتوں میں کمی کے ریلیف سے محروم رہیں گے۔