سینئر اینکر نسیم زہرا نے جنرل باجوہ کو جھاڑ پلا دی

سینئر اینکر نسیم زہرا نے جنرل باجوہ کو جھاڑ پلا دی
سینئر اینکر پرسن نسیم زہرا نے سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کو جھاڑ پلا دی۔ آپ نے ٹیکس چوری کا الزام لگایا ہے تو اب ثبوت پیش کریں ورنہ اپنے الفاظ واپس لیں۔

سینئر صحافی اور کالم نگار حامد میر اپنے حالیہ کالم میں سینئر اینکر پرسن نسیم زہرا کی دیدہ دلیری اور جرات مندانہ شخصیت کے معترف ہوگئے۔ ریٹائرمنٹ سے کچھ دن پہلے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی ایک سیکورٹی ورکشاپ میں جنرل باجوہ نے خطاب کیا جس کا حامد میر نے اپنے کالم میں ذکر کیا کہ "اس دن این ڈی یو میں نسیم زہرا نے انہیں چیلنج کر دیا اور کہا کہ آپ نے ٹیکس چوری کا الزام لگایا ہے تو اب ثبوت پیش کریں ورنہ اپنے الفاظ واپس لیں۔ باجوہ صاحب نے نسیم زہرا کو دبانے کی کوشش کی لیکن جب اس جرات مند خاتون نے بھی بلند آواز میں آرمی چیف سے بار بار کہا کہ ثبوت کے ساتھ بات کریں تو پاکستان کے طاقتور ترین شخص نے بات بدل دی۔ حقیقت یہ ہے کہ سویلینز کی کمزوریاں سازشی جرنیلوں کی طاقت بنتی ہیں ۔

نسیم زہرا کی کوئی کمزوری باجوہ کے پاس نہ تھی لہٰذا انہوں نے ایک منٹ میں باجوہ صاحب کو چپ کرا دیا ۔" جس کے بعد جنرل باجوہ بات کو سرے سے ہی بدل گئے۔

سینئر صحافی کی جانب سے کالم میں ان تمام کا ذکر اور اینکر پرسن نسیم زہرا کی تعریف اس بات کی غماز ہے کہ اب جنرل باجوہ میں وہ دم نہیں رہا۔ حاضر سروس آرمی چیف اور سابق آرمی چیف کے رعب و دبدبے میں جو فرق ہوتا ہے جنرل باجوہ بھی اس فرق کی زد میں آگئے ہیں۔ یعنی اب ان  کے جلال میں کمی آگئی ہے۔