Get Alerts

مری سانحے کے بعد ہوٹل مافیا سرگرم، ہوٹل مالکان نے ایک رات کا کرایہ 40 ہزار کردیا

مری سانحے کے بعد ہوٹل مافیا سرگرم، ہوٹل مالکان نے ایک رات کا کرایہ 40 ہزار کردیا
ایک طرف مری میں انسانی المیہ جاری ہے تو دوسری طرف ہوٹل مالکان نے ایک رات کا کرایہ 40 ہزار روپے تک کردیا ہے۔

ڈان ٹی وی سے وابستہ صحافی ریاض الحق نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ مری اور گردو نواح میں ہوٹل مالکان کی جانب سے پھنسے ہوئے سیاحوں سے ایک رات کا کرایہ 40 ہزار روپے تک وصول کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر سینئر صحافی حامد میر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا "یہ ایک افسوسناک صورتحال ہے، ایک رات کا چالیس ہزار روپے کرایہ تو فائیو سٹار ہوٹل بھی نہیں لیتے جو لوگ اس لوٹ مار کا نشانہ بن رہے ہیں وہ ثبوت کے ساتھ مری کے ان لٹیروں کی نشاندہی کریں ان ہوٹلوں سے رسیدیں لیں اور سوشل میڈیا پر انکے نام کے ساتھ شیئر کریں انہیں شرم دلائیں۔"

https://twitter.com/HamidMirPAK/status/1479813156465610753

ایک اور صحافی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا "ٹھنڈ کی وجہ سے مری ہوٹل والوں نے کمروں کی قیمتیں راتوں رات مزید مہنگی کر دیں۔ کمرے خالی ہونے کے باوجود لوگوں کو مناسب دام میں فراہم نہیں کیے گئے۔ انتظامیہ کی نااہلی ایک طرف اور مری والوں کی مردہ انسانیت ایک طرف۔ "

https://twitter.com/KasimAbbasi4/status/1479795204009848833

خیال رہے کہ مری میں برف کے طوفان کے باعث اب تک 22 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ ہزاروں گاڑیاں اب بھی برف میں پھنسی ہوئی ہیں۔ پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔