نامور ریئلیٹی شو سٹار وقار زکا اپنے متنازع مگر منفرد آئیڈیاز اور پروڈکشنز کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔
اس بار وقار زکا نے پہلے اسلامی سیکس ایجوکیشن لائیو شو کا آغاز کیا جسے فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام اور یو ٹیوب پر لائیو نشر کیا گیا۔
لیکن اس کی مزید منفرد بات یہ رہی کہ اس میں سیکس سے متعلق معاملات پر اسلامی نکتہ نظر سے بات کرنے کے لئے سوشل میڈیا صارفین اور میمز کی دنیا کے بے تاج بادشاہ علامہ ضمیر اختر نقوی شریک گفتگو تھے۔