Get Alerts

بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے کےخلاف کریک ڈاؤن جاری

بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے کےخلاف کریک ڈاؤن جاری
سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)مستنصر فیروز کے حکم پر حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفر کے پیش نظر بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے والوں کےخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔ بغیر لائسنس گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے کےخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 16 ہزار شہریوں کے چالان کر دیئے گئے۔ لرنر پرمٹ رکھنے والے 60 ہزار جبکہ زائد المیعاد لائسنس پر ڈرائیونگ کرنے والے 11 ہزار سے زائد شہریوں کو وارننگ دی گئی۔

کریک ڈاؤن کے دوران ایل ٹی وی لائسنس پر پبلک سروس وہیکلز چلانے پر 911 ڈرائیورز جبکہ ایل ٹی وی لائسنس پر ہیوی وہیکل ٹرک اور ٹرالر چلانے پر 410 ڈرائیورز کےخلاف کارروائی کی گئی۔

کریک ڈاؤن کے دوران شہر بھر کے مختلف لائسنس مراکز سے 56 ہزار سے زائد شہریوں کو سروسز فراہم کیں گئیں۔

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کے پاس ویلڈ ڈرائیونگ لائسنس ہونا بے حد ضروری ہے۔ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کےخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا۔ بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 02 ہزار روپے جرمانہ کیا جارہا ہے۔ لرنر پرمٹ رکھنے والے شہری گاڑی کی اگلی، پچھلی سکرینز پر "L" سائن چسپاں کریں۔

سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا ہے کہ شہری صرف اور صرف شناختی کارڈ کے ہمراہ لائسنس دفاتر تشریف لائیں۔ شہری لائسنس سروسز سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کریں۔میرٹ اور عزت دارانہ طریقہ سے لائسنس کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ڈرائیور کے پاس لائسنس کا ہونا،  خود اعتماد ڈرائیونگ کی علامت ہے۔

مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ لاہور میں رجسٹرڈ گاڑی، موٹرسائیکلوں کی تعداد 75 لاکھ کے قریب ہےجبکہ ڈرائیونگ لائسنس صرف 09 لاکھ کے قریب شہریوں کے پاس ہے۔شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے لائسنسنگ دفاتر کے اوقات بڑھا دئیے گئے ہیں۔ لبرٹی لائسنس سینٹر 24/7 جبکہ مناواں سینٹر اور ارفعہ کریم صبح 08 بجے سے رات 12 بجے تک کھلے ہیں، گریٹر اقبال پارک، ڈیفنس سینٹر اور بحریہ ٹاؤن بھی رات 12 بجے تک کھلےہیں۔

 

حسن نقوی تحقیقاتی صحافی کے طور پر متعدد بین الاقوامی اور قومی ذرائع ابلاغ کے اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔ سیاست، دہشت گردی، شدت پسندی، عسکریت پسند گروہ اور سکیورٹی معاملات ان کے خصوصی موضوعات ہیں۔ آج کل بطور پولیٹیکل رپورٹر ایک بڑے نجی میڈیا گروپ کے ساتھ منسلک ہیں۔