سوشل میڈیا پر الگ طوفان اٹھا۔ جبکہ مختلف دینی مدارس اور مراکز سے آنے والے فتاویٰ نے رہی سہی کسر پوری کر دی اور اچانک کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے مندر کی تعمیر معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ سی ڈی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مندر کی تعمیر متعلقہ بلڈنگ پلان موصول نہ ہونے کی وجہ سے کی گئی ہے کیونکہ یہ خلاف قانون ہوگا کہ بغیر نقشہ پاس ہوئے کسی بھی عمارت کی تعمیر کی اجازت دی جائے۔